• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

پشاور ( کرائم رپورٹر) چمکنی پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ایس پی رورل سجاد حسین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہو ئی تھی کہ رورل ڈویژن میں کسی بھی وقت اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کر نے کی کو شش کی جائیگی ،جس پر ڈی ایس پی طیب جان اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر موجو د تھے کہ اس دوران ایک مشکو ک موٹر کار نمبر ی157کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 5عدد کلاشنکوف، 10عدد رائفل،15عدد پستول ،65عدد میگزین اور 1500سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمدکر لئے گئے ہیں، اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لیتے ہو ئے ملزم راشد شاہ ولد منور شا ہ سکنہ شیخ محمدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور سے مزید