• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان کےسمندر میں پھنس جانے والے ایک معمر شخص کو 22 گھنٹے بعد بچا لیا گیا، اس شخص کے زندہ بچ جانے کو حکام نے کرشمہ قرار دیا ہے۔

69 سالہ شخص جو مغربی کاگوشیما سے ایک ریزورٹ جزیرے یوکوشیما کی جانب 27 نومبر کو جارہا تھا جب اس کی بوٹ الٹ گئی۔

خوش قسمتی سے وہ جزیرے پر اپنے ایک ساتھی کو کال کرکے خبردار کرنے میں کامیاب ہوگیا مگر اسے لگ بھگ ایک دن تک تلاش نہیں کیا جاسکا۔

کوسٹ گارڈز نے جب اسے تلاش کیا تو اپنی الٹ جانے والی کشتی کے انجن پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کے ایک حصے کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھا۔

تازہ ترین