• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں


پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے، شدید دھند کے باعث خانیوال عبدالحکیم سیکشن ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےM-1 کا رشکی سے صوابی کا حصہ اب کھول دیا گیا ہے، اس سیکشن پر دھند کی شدت میں کمی آئی ہے۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

دھند میں کمی کے بعد بند ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو کھول دیا گیا، موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ موٹر وے ایم 3 کو جڑانوالہ سے درخانہ تک بند کیا گیا تھا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک اسموگ کے باعث نئی دلی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر  ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ فضا کے اعتبار سے پاکستان میں بہاولپور پہلے اور کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا کےباعث ملک کے مختلف شہروں میں ناک کان اور حلق کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 

تازہ ترین