• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا، جھوٹ ہے، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا، جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں ہے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے 60 لاکھ ڈالر قرض کے بدلے پاکستان کا سب کچھ لکھوالیا ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کی پارٹی سے ناراضی سے متعلق سوال پر انیل مسرت نے کہا کہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے، کوئی ایسی بات نہیں ہے۔

انیل مسرت کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد سرور پرانے ساتھی ہیں، ناراض نہیں لگتے، آئندہ الیکشن میں بھی ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کے لیے جان لڑا دیں گے۔

تازہ ترین