• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب آب اتھارٹی کی شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، چوہدری سرور

گورنر پنجاب  چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب آب اتھارٹی کرپشن فری ہے، شفافیت کو مکمل یقینی بنا رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور کی جانب سے وزراء اور ایم این ایز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

استقبالیئے میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک ہوئے۔

 اس دوران چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آج پنجاب کی بیورو کریسی وفاقی اور صوبائی حکومت آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں 6 اور ہر صوبائی حلقے میں 3 فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کر یں گے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی جیسا منصوبہ خیبر پختون خوا میں شروع کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر وفاق بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین