• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کی تیاریاں


قومی ٹیسٹ ٹیم ڈھاکہ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کررہی ہے، اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل اور کامران غلام نیٹ سیشن میں شریک ہوئے، یہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کل پری میچ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین