• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اب چین کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

 پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی چینی سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے، فلم کی چین میں ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان ہو گیا۔

فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی ہے۔

اُنہوں نے چینی زبان میں فلم کا پوسٹر اور ٹریلر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ہے کہ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پہلی پاکستانی فلم ہے جو دنیا بھر میں سب سے خصوصی فلم کوٹے میں شامل ہو گئی ہے۔

کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ یہ فلم 21 مئی 2026ء کو چین کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کیپشن کے آخر میں لکھا ہے کہ یہ پاکستانی سنیما کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور اب عالمی سطح پر ہماری کہانیوں کے لیے ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید