• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کا اختتام، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ


خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کا ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلیا۔ ایونٹ کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کراٹے، ویٹ لفٹنگ، ریسلینگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹریٹ آف کھیل خیبر پختونخوا کے زیرِاہتمام انڈر 21 گیمز کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

پشاور نے کراٹے، ویٹ لفٹنگ، ریسلینگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

اسی طرح ٹیبل ٹینس اور جوڈو میں پشاور نے سلور میڈلز جیتے جبکہ ٹیبل ٹینس میں سوات، جوڈو میں خیبر اور تائیکوانڈو میں ہنگو نے گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔

اختتامی تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین