اسلام آباد ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والے نجی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، لینڈنگ گیئر سے پرندے کے ٹکرانے کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا۔
نجی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا جسے انجینئرز ٹھیک کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کے باعث اسلام آباد کراچی پرواز تاخیر سے روانہ ہوگی۔