• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے ریکارڈ زائد ریونیو پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، الطاف میمن

حیدرآباد (اے پی پی)حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کو ایف بی آر کے ہدف میں ریکارڈ 36.5 فیصد زائد ریونیو حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ ریونیو ہدف 2016 ء کے مقابلے میں 298 ارب روپے زائد ہے۔ اپنے بیان میں محمد الطاف میمن نے کہا کہ ہدف کے حصول میں ایک بہت بڑا تعاون پورے پاکستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کا ہے جنہوں نے کورونا وباء کے دوران اپنی تمام تر کاروباری مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قومی خزانے میں ٹیکس کے ذریعے خاطر خواہ اضافہ اور ملک کی معاشی استحکام میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔