• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں، عدنان صدیقی

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر خیالات سے اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے اسٹارز کے درمیان اچھے لمحات کو اپنے نوٹ میں دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا۔

تازہ ترین