• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ،2افراد زخمی ہوگئے ،ایک شخص کی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار 30 سالہ قاضی تیمور عالم تیز رفتار بس کی ٹکرسے جاں بحق ہو گیا ،متوفی سینئر صحافی قاضی نصیر عالم اور قاضی منصور عالم کے چھوٹے بھائی اور گلشن حدید کے رہائشی تھے،گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ اردو سائنس کالج کے قریب سڑک عبور کرنے والے راہگیر 40سالہ گل شیر کو تیزرفتار ڈمپر نے کچل دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا،واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ،اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈمپر کی آگ پر فوری قابو پایا ،تاہم اس دوران یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا،محمودآباد میں ٹریفک حادثے میں 45 سالہ سلیم جاں بحق ہو گیا،ڈیفنس فیز 4 میں یثرب امام بارگاہ کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 19سالہ ولیداحمد جاں بحق ہو گیا ،علاوہ ازیں سائٹ ایریا میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے عقب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے60سالہ مقبول ولد عیسیٰ زخمی ہوگیا جو عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت معلوم ہوتا ہے، بلدیہ ٹائون چوبیس مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے35 سالہ نعمت زخمی ہوگیا، ناردرن بائی پاس کے قریب بروہی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ ذکریازخمی ہوگیا ،علاوہ ازیں پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب 70سالہ عبدالستار کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی، موت طبعی معلوم ہوتی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید