• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کا معاملہ پارلیمان تک پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کا معاملہ پارلیمان تک پہنچ گیا ۔

جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کروادی ۔

تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے،اس آڈیو نے عوام میں اعلیٰ عدلیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے،سینیٹ کا معزز ایوان اس اہم معاملہ پر بحث کروائیں۔

تازہ ترین