• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کورنگ ٹائون میں دوسری بس نہ چلائے جانے سے طالبات پریشان، والدین کا احتجاج

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کورنگ ٹائون میں دوسری بس موجود ہونے کے باوجود نہ چلائے جانے سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ کھڑے ہوکر سفر پر مجبور ہیں۔ والدین کے مطابق بس فیس کی ادائیگی کے باوجود انکی بچیاں مسائل کا شکار ہیں۔ اس سے قبل بھی حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروانے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ ہوسکی۔انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم سمیت دیگر حکام سے دوسری بس فوری چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین