• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے133،انجمن تاجراں کان لیگ کی حمایت کااعلان

لاہور(سپیشل رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجراں نے این اے 133کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں تاجروں کا وفد مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے مرکزی انتخابی دفتر کا دورہ کر رہا ہے جہاں لیگی رہنمائوں سے ملاقات کر کے شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا باقاعدہ اعلان ہو گا۔ نعیم میر نے کہا کہ ہمارا عمران خان کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تمام غیر جمہوری ہتھکنڈے کسی کا نہیں آئیں گے 5دسمبر کو صرف شیر ہی دھاڑے گا۔گذشتہ روز سیر توصیف شاہ صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے سنئیر نائب صدر ممبر پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے باوجود شکست ان کا مقدر ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما ئوں میاں عثمان اور چوہدری عامر صدیق نےبھی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائی۔ لیگی رہنمائوں نے حلقے کے ووٹرو ں کو مسلم لیگ (ن) کے دور کی کامیابیوں سے آگاہ کیا میاں عثمان اور چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ عام انتخابات میں پانچ ہزار ووٹ لینے والی پیپلز پارٹی ضمنی انتخاب میں ʼ’’ واردات ʼ‘‘ کے ذریعے نقب لگانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عوام اسے ناکام بنائیں گے ۔
لاہور سے مزید