• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی بہائو الدین جیسے واقعات سے وکلاء کاتشخص مجروح ہوتاہے،لاہورہائیکورٹ بار

لاہور(وقائع نگار خصوصی)محمد مقصود بٹر صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، مدثر عباس مگھیانہ سیال نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، خواجہ محسن عباس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور فیصل توقیر سیال فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ بیان میں صارف عدالت منڈی بہاؤ الدین میں رونما ہونے والے واقعہ کی مذمت کی اورکہا کہ ایسے واقعات سے وکلاء برادری کا سول سوسائٹی میں تشخص مجروح ہوتا ہے ۔مزید برآں صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری مقصود بٹر نے بچوں کی حوالگی کے قوانین پر پینل ڈسکشن میں کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔
لاہور سے مزید