• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی تصاویر شیئر کردیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں ویرات کوہلی کو نیٹ میں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی۔‘

بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے ممبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہونے جارہا ہے اور اس ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی بھی کھیلیں گے۔

ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم اب وہ نئے جوش و جذبے کے ساتھ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

تازہ ترین