• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی اپنی شادی میں ہیلی کاپٹر میں کیوں آئیں گے؟

رواں ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اپنی شادی کی تقریب میں انٹری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل میڈیا کی کوریج سے بچنے کے لیے ہیلی کاپٹر میں جے پور سے اپنی شادی کے مقام سِکس سینس فورٹ بروارا ریزورٹ پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کے مقام تک براہ راست پہنچنے میں تقریباً 2 گھنٹے لگیں گے جبکہ  کترینہ اور وکی غالباً 5 دسمبر کو جے پور کے لیے روانہ ہوں گے۔

وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو موبائل فون لینے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوں۔ 

اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موجود مہمان اس وقت تک باہر کسی سے کوئی رابطہ نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ تقریب چھوڑ کر چلے نہیں جاتے اور شادی کی تمام تصاویر ویڈنگ پلانر کی اجازت کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

تازہ ترین