• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کی شادی کے ہوٹل کا ایک دن کا کرایہ کتنا ہے؟

بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے ہوٹل کے ایک دن کے کرائے کی رقم بتادی۔

ان دنوں بالی ووڈ سُپر اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی شادی سے متعلق نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے سوائی مدھوپور میں واقع ’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے پرتعیش ہوٹل بھی بُک کرلیا گیا ہے جہاں اس جوڑی کے اہلخانہ سمیت قریبی دوست 6 سے 11 دسمبر تک قیام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کے لیے راجستھان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں سُوٹ بُک کروایا گیا ہے اور اس سُوٹ کا ایک دن کا کرایہ 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس مہنگے ترین سُوٹ سے کترینہ اور وکی سوئمنگ پول اور گارڈن کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے تقریبات سے قبل ہی ہوٹل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

تازہ ترین