• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آپ گرفتاری یہاں دینگے؟‘ سراج درانی سے صحافی کا سوال

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کی اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ گرفتاری یہاں دیں گے یا سندھ جا کر دیں گے؟

آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ عدالت سے باہر نکلیں گے تو پتہ چلے گا کہ کہاں سے گرفتار ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی پیروی کرتے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیں قانون کی پاسداری سکھائی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ ریلیف لینے کے لیے آئے ہیں، ہمیشہ عدالت کا حکم مانتے آئے ہیں، عدالتوں میں پہلی بار نہیں آئے۔

آغا سراج درانی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا سکتا، اسمبلی اپنے طریقۂ کار سے چلتی ہے۔

تازہ ترین