وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپیل کی ہے کہ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے اور سنجیدگی سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوس ناک ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔