• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان پی ڈی ایم کا وزراء کی معافی سے متعلق الیکشن کمیشن کو مشورہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی نے بھی الزامات لگانے پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ہے۔ اس پر ردعمل میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ وزراء کی معافی قبول نہ کرے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے،  سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پہلے دھمکی پھر گالی پھر معافی یہ وزراء کا وتیرہ رہا ہے، یہ پارٹی اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے، آئین اور قانون پر کسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے، پی ڈی ایم آئین اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید