سیالکوٹ میں قتل کیے گئے سری لنکن فیکٹری مینجر پریانتھا کمارا کی فیملی میں اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔
ان کے اہلِ خانہ ایک سال پہلے تک ان کے ساتھ سیالکوٹ ہی میں رہائش پذیر تھے، ایک سال قبل بیوی اور بچے پاکستان سے سری لنکا چلے گئے تھے۔
منیجر کے حوالے سے فیکٹری مالک کا کا کہنا ہے پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔
فیکٹری مالک نے کہا کہ جب اس معاملے کی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھےچڑھ گیا تھا۔
فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ پولیس کو تقریباً صبح پونے 11 بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی۔
فیکٹری مالک نے مزید کہا کہ پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی تھی۔
مشتعل افراد کا دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔