• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آبنائے ہْرمز میں کوئی مشق نہیں کی ،ایرانی آرمی چیف

Latest News
تہران .......ایران نے خلیج میں امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین کے نزدیک پاسداران انقلاب کی جانب سے راکٹ فائر کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

ایران نے ہیری ایس ٹرومین اور دوسرے جنگی بحری جہازوں کی جانب سے ہفتے کے روز خلیج میں داخلے کے وقت فائرنگ سے متعلق رپورٹ کو امریکا کی نفسیاتی جنگ کا شاخسانہ قراردیا ہے۔پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ پر ترجمان رمضان شریف کا جمعرات کو ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ بحری فورسز نے گذشتہ ہفتے کے دوران آبنائے ہْرمز میں کوئی مشق نہیں کی تھی۔

قبل ازیں امریکی فوج کے ایک بے نامی عہدے دار کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی کہ پاسداران انقلاب براہ راست فائرنگ کی مشق کررہے تھے اور ہیری ایس ٹرومین سے قریباً پندرہ سو گز دور ایک راکٹ گرا تھا۔
تازہ ترین
تازہ ترین