کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم ایسا کرنے پر مجبور ہوں گے۔
دوسری جانب ہڑتال کے باعث طبی سروسز کی عدم فراہمی سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ 4 روز قبل گرفتار کئے گئے ان کے 19ساتھیوں کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔