• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں شامل

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان یاہو سرچ انجن میں 2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فہرست بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اعلی شخصیات، خبر وں میں رہنے والی شخصیات اور ملک کے اہم واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے اور حیران کن طور پر منشیات کیس میں ملوث ہونے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پہلی بار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔یاہو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بھارت میں 2021 کے دوران لوگوں نے سب سے زیادہ جس شخصیت کو آن لائن تلاش کیا وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔دوسرے نمبر پر لوگ یاہو پر جسے سب سے زیادہ تلاش کرتے رہے وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں ۔آن لائن سرچ کی فہرست میں بھارتی ٹی وی کے مشہور آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کو لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

دل لگی سے مزید