• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلا یورپین فلم فیسٹیول 8 دسمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں پہلا یورپین فلم فیسٹیول 8 سے 10 دسمبر تک پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوگا۔یورپ کی ایک جھلک کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوران پاکستان کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، کراچی اور لاہور کے سنیما گھروں میں یورپ کی 21 ایوارڈ یافتہ فلمیں پیش کی جائیں گی۔ یورپین یونین کے پاکستان میں دفتر کے مطابق یہ فیسٹیول پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان ثقافتی تعاون میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ دفتر کی اطلاع کے مطابق ان فلموں کو دیکھنے کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔

دل لگی سے مزید