• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان ٹاؤن، بھابی سے زیادتی کے الزام میں دیور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمان ٹائون کے علاقے گلشن مدینہ ہائوسنگ سوسائٹی میں جمعہ کی صبح 24 سالہ خاتون نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ اس کے دیور ندیم نے اسے گھر کے اندر اکیلا پاکر اس کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،دوسری جانب پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو کے مطابق جمعہ کی صبح انھیں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے فور کے چورنگی کے قریب سیکٹر فائیو اے سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کالر کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کرکے خواجہ اجمیر نگری پولیس کے حوالے کردیا ، ملزم جنسی زیادتی کے واقعہ میں ملوث تھا ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ملزم کو مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض رہا کردیا جبکہ ایس ایچ او را ناظم کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی نے ابتدائی اطلاع دی تھی کہ ایک لڑکے نے اسکی ویڈیو بنائی ہے تاہم لڑکی کو تھانے طلب کرلیا گیا ہے اور مبینہ ملزم بھی پولیس کی حراست میں ہے ، تفتیش کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

تازہ ترین