• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ، دوہری شہریت والے کئی افسران اور کوچز کی واپسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق انتظامیہ کے دور میں بورڈ نے برطانیہ کی دوہری شہریت والے کئی افسران اور کوچز کی تقرری کی اب ان پردیسیوں کی ملازمت چھوڑ کر واپسی ہورہی ہے۔لاہور میں قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کے فیلڈنگ کوچ عتیق الزماں نے جمعے کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وہ ایک ہفتہ قبل دو ماہ مانچسٹر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گذار کر لاہور لوٹے تھے۔جمعے کو انہوں نے ذاتی وجوہ کی بنا ء پر استعفیٰ دے دیا وہ اگلے ہفتے بر طانیہ روانہ ہوجائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید