• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم گیس پریشر نے کوئٹہ اور پشین کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،صدر تحصیل ناناصاحب شاہ مسعود کاکڑ ودیگر نے بیان میں جی ایم گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ پشین میں گیس پریشر کو فوری طور پر درست کیا جائے کیونکہ سخت سردی میں عوام کا برا حال ہے جبکہ کوئٹہ میں علمدار روڈ، گوالمنڈی، پشتون آباد، نیواڈہ، خیزئی چوک، سریاب روڈ، ایئرپورٹ روڈ ،عالمو چوک، کچلاک ،بائی پاس ، خروٹ آباد، سبزل روڈ،ہدہ، دیبہ ،جناح روڈ، سیٹلائٹ ٹائون ،ہزار گنجی، سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے امور خانہ داری اور سخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بیان میں گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کے صارفین کے اضافے کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے فوری طور پر اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔
تازہ ترین