• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں ایک شخص نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سلیکون سے بنا جعلی بازو پہن لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ شخص نے ٹیکہ لگائے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ حاصل کر نے کی کوشش میں جعلی بازو پہن لیا، یہ دھوکہ ویکسین لگانے والی نرس نے پکڑ لیا۔

نرس نے ویکسین لگاتے ہوئے مریض کے ہاتھ کو غیر معمولی محسوس کیا۔

نرس کا کہنا ہے کہ مریض کے چہرے اور ہاتھوں کے مقابلے میں جعلی بازو کا رنگ بہت مختلف تھا جبکہ معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کے شخص سلیکون کا بنا جعلی بازو پہن کر آیا ہے۔

تازہ ترین