• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا، ایک شخص ہلاک، 41 زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے نزدیکی علاقے کے لوگ خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے بھاگے، راکھ اور دھویں سے علاقے میں اندھیرا چھا گیا۔

آتش فشاں کے نزدیکی علاقوں سے ہزاروں افراد کو کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔


بتایا جارہا ہے کہ ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں اس سے پہلے جنوری میں جاگا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جاوا کا بلندترین ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین