• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، 67 ہلاک، سیکڑوں زخمی

جکارتہ(اے ایف پی /جنگ نیوز )انڈونیشیا کے ایک جزیرے سولاویسی میں 6اعشاریہ 2شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ 67افراد ہلاک اور 600سے زائد زخمی ہیں۔زلزلہ آنے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں ،دفاتر سے باہر نکل آئے اور چیخ و پکار کے ساتھ کھلے میدانوں کی طرف دوڑنا شروع کردیا ۔ اے ایف پی کے مطابق زلزلہ بہت طاقتور تھا اور اس سے سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زلزلے کے بعد ملبے تلے دب جانے والے افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ زلزلے سے 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق 637 افراد زخمی جبکہ 1500رہائشی افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین