• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں خاتون کی جانب سے بچوں میں کچرے کے بدلے کتابوں کی تقسیم

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں علم دوست خاتون ریڈن رورو بچوں کو کتابوں سے محبت اور مطالعے کی طرف راغب کرنے کیلئے کچرے کے بدلے کتابیں بانٹ رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین جزیرے جاوا میں لائبریرین ریڈن کی کتابوں سے مثالی دوستی ہے اور وہ بچوں میں بھی اس عادت کو بیدار کرنے کی کوش کررہی ہیں۔بچے کچرا دے کر کتاب حاصل کرسکتے ہیں، صرف پلاسٹک کی چیزیں کچرے کی گاڑی میں ڈالیں اور نئی کتاب اٹھالیں۔خاتون اپنی موبائل کچرا لائبریری سے تین سال میں کئی بچوں کو علم دوست بناچکی ہیں اور انہوں نے اپنا یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ بچوں میں بھی مطالعے کا شغف پیدا ہوجائے۔اس اقدام سے ناصرف بچے کتابوں سے روشناس ہورہے ہیں بلکہ ماحول بھی کچروں سے پاک ہورہا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہر ہفتے تقریباً 100 کلو کچرا جمع کر لیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس کام کو مزید وسعت دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

دل لگی سے مزید