• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں مشترکہ یورپی سفارتی مشن شروع کرنے کا منصوبہ

پیرس (جنگ نیوز )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ کئی یورپی ممالک افغانستانمیں ایک مشترکہ مشن کھولنے پر کام کر رہے ہیں جس سے ان کے سفیروں کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مغربی ممالک اس مشکل صورت حال سے دوچار ہیں کہ کابل کے ساتھ رابطے کیسے رکھے جائیں۔امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اپنے سفارت خانے بند کر دیے تھے اور اپنے سفارت کاروں کو کابل سے نکال لیا تھا۔فرانسیسی صدر نے سعودی عرب جانے سے قبل دوحہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کئی یورپی ممالک کے ایک مشترکہ مشن کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

تازہ ترین