• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ این اے 133 میں کوئی دوسری جماعت نظر نہیں آرہی، حلقے میں شیر دھاڑے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر یوسی میں ہمارے نمائندے ہیں، ہماری جماعت کے پاس پورا اسٹرکچر موجود ہے، این اے 133 میں الیکشن یک طرفہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نون لیگ نے کبھی ووٹ خریدنے کی سیاست نہیں کی، ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو کی تردید کرتا ہوں۔

عطاﷲ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ چیلنج کرتا ہوں ویڈیو کی فرانزک کرالیں، ویڈیو میں نظر آنے والے پیپلز پارٹی کے اپنے لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے سے میدان میں ہیں۔

تازہ ترین