• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔ سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز اہلکار گشت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے۔ پریزائڈنگ افسران فوراً ریٹرننگ افسر کو وائٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین