• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاحدید نے برٹنی سپیئرز کے مداحوں کو مایوس کردیا

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے مداحوں کو مایوس کردیا۔

بیلا حدید نے جس انداز میں برٹنی سپیئرز کو سالگرہ کی مبارکباد دی اس سے  گلوکارہ کے مداحوں کو بہت مایوسی ہوئی۔

بیلا حدید نے برٹنی سپیئرز کو ان کی 40 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے کوئی خصوصی پوسٹ شیئر کرنے کے بجائے پیرس ہلٹن کی ایک پوسٹ کو ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کردیا۔

بیلا حدید نے پیرس ہلٹن کی جس پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا وہ انہوں نے برٹنی سپیئرز کی 40 ویں سالگرہ پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے کی تھی۔

بیلا حدید نے پیرس ہلٹن کی پوسٹ کو اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، برِٹ‘۔

 انہوں نے لکھا کہ’ ہر چیز کی ملکہ، آپ کی آزادی کے لیے خدا کا شکریہ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ان کی خواہش ہے کہ برٹنی سپیئرز کو آگے کی زندگی کے لیے صرف محبت اور آزادی ملے ‘۔

واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو گزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی اسپیئرز سے60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سےرہائی ملی ہے۔

تازہ ترین