• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوبنیشور: جرمنی کو ہرا کر ارجنٹائن نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ جیت لیا

ارجنٹائن نے جرمنی کو شکست دے کر دوسری مرتبہ جونیئر ہاکی چیمپئن بن گیا۔  

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں ہونے والے جونیر ہاکی ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹائن نے جرمنی کو 2-4 سے زیر کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ارجنٹائن نے 2005 میں پہلی مرتبہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ جیتا تھا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے بھارت کو 1-3 گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم گیارہویں پوزیشن پر رہی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین پوزیشن سے باہر ہوگئی۔

پاکستان ٹیم کا مقابلہ گیارہویں پوزیشن کے لیے پولینڈ سے تھا، میچ میں پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور حریف کو 0-5 سے مات دے دی۔

خیال رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین