• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن، دوسری JIT کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر آج سماعت

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے روبرو سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر آج پیر کو سماعت ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی فل بنچ پولیساہلکاروں کی درخواستوں پر سماعت کریگا۔ عدالت کے روبرو پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جے آئی ٹی کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، فوجداری اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ایک وقوعہ کی تحقیقات کیلئے دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی، سانحہ ماڈل ٹائون کے 135گواہوں میں سے 86گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دے کر اسے کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین