اسلام آباد(نامہ نگار)ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے سانحہ سیالکوٹ کو ملک میں بڑھتی شدت پسندی اور عدم برداشت کو ذمہ دار ٹھہرایاہے۔ اس طرح کے واقعات دنیا میں ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہے ۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں اور عبرت کا نشان بنایا جائے۔ تمام طبقات کو ریاستی اداروں سے مل کر شدت پسندی اور انتہا پسندانہ رویوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور پاکستان کو عالمی برادری میں ایک ترقی پسند اور امن پسند معاشرے کی ابھرتی ہوئی مثال بنانا ہوگااور اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہو گا۔ البرٹ ڈیوڈ نے سوگوار خاندا ن اور مقتول کی اہلیہ سے بھی اظہار افسوس کیاہے۔