• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی ثقافت عظیم تہذیب ہے، بلاول، سندھ میں کلچرل ڈے پر ریلیاں

کراچی (نیوز ایجنسیاں)سندھ کے مختلف شہروں میں کلچرل ڈے جوش وخروش سے منایا گیا ، کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہو ئی ،سندھی گیتوں پر رقص کرتے شہریوں نے اپنی ثقافت کا اظہار کیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو یومِ سندھی ثقافت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے۔سید مراد علی شاہ نے سندھ ثقافت اور یکجہتی کے دن پوری دنیا میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں کے بسنے والے دوسری ثقافتوں، دوسروں کے عقائد کو احترام سے دیکھتے ہیں۔اجرک کے رنگ دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ سندھ کے لوگ تمام مخلوق سے پیار کرتے ہیں۔

تازہ ترین