• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ بنک میں اضافہ ہوا،پنجاب کی سیاست میں واپس آگئے،پیپلزپارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے چودھری اسلم گل کو این اے 133میں بھرپور مقابلے پر مبارکباددی ہے لاہور کے سنیئر رہنماواجد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لاہور میں بہتر نتائج دئیے اور ووٹ بنک میں اضافہ ہوا ہے، این اے 133کا الیکشن ن لیگ اور تحریک انصاف پر عدم اعتماد ہے،بشارت صدیقی نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ پارٹی 25ہزار سے زائد ووٹ لے، عفنان بٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب کی سیاست میں واپس آگئی، رائے نذر عباس نے کہا کہ الیکشن کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ، پی پی 173کے صدررائو شجاعت نے کہا کہ جب بھی فئیر الیکشن ہوئے پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی۔ علی بدر نے کہا کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن پارٹی دوبارہ متحرک ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین