• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بار کے نومنتخب عہدیدار مایوس نہیں کرینگے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری قانون جلیل لانگو ایڈووکیٹ نے پروفیشنل وکلا ءپینل کی ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ بھاری اکثریت سے کامیابی دراصل وکلاء کاپینل اعتماد کا مظہر ہے جس کو برقراررکھنا اب عہدیداروں کی ذمہ داری ہےامید ہے وہ مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ عہدیداروں کو آئین و قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ،انصاف کی بالادستی کو مقدم اور سستے انصاف کی فراہمی کےلیے کردار ادا کرناہوگا وکلاء کا تحفظ بھی اہم ہے کیونکہ عوام کو تحفظ دینے کی جدوجہد کرنے والے خو دبھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید