• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہنواز دھانی کے خاندان کے فرد انتقال کرگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے انکل کا انتقال ہوگیا جس کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہنواز دھانی نے بتایا کہ ’اُن کے بڑے انکل (تایا) انتقال کرگئے ہیں۔‘

شاہنواز دھانی نے کہا کہ ’میرے انکل کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے انکل کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔‘

واضح رہے کہ شاہنواز دھانی نے پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

تازہ ترین