• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کے شادی کے مقام کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے شادی کی مقام کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب کا انعقاد راجستھان کے سوائی مدھوپور میں واقع ’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ میں کیا جائے گا جس کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  راجستھان کے سوائی مدھوپور میں واقع ’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ کترینہ اور وکی کی شادی کے لیے تیار ہیں، ریزورٹ میں داخلے اور اس کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ 

مقامی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور شادی میں تقریباً 120 مہمانوں کو شرکت کرنے کے لیے یا تو مکمل ویکسین لگوانا ہوگا یا RT-PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ظاہر کرنا ہوگا۔ 

اطلاعات کے مطابق تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو سنگیت سے ہوگا، 8 دسمبر کو مہندی لگائی جائے گی اور 9 دسمبر کو شادی کی تقریب ہوگی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے مقام کے باہر کی تصاویر پر نظر ڈالیں:

’سِکس سینس فورٹ بروارا‘
’سِکس سینس فورٹ بروارا‘
’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکار
’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکار


انٹرٹینمنٹ سے مزید