• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب جوان پروگرام میں وزیراعظم سے مچھر کی شرارتیں

وزیر اعظم عمران خان کو آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام میں ایک مچھر تنگ کرتا رہا، کبھی یہاں تو کبھی وہاں اڑتا پھرتا رہا۔

بالآخر وزیر اعظم عمران خان نے مچھر کو تالی مار کر صورتحال سے چھٹکارہ حاصل کیا۔

وزیراعظم  عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان نے  کہا کہ کوشش ہے پورے ملک میں کھیلوں کے گراؤنڈز کاجال بچھائیں، ہر محلے اور یو سی میں کھیلوں کے میدان بنانا چاہتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے 300 اور پنجاب میں 260 میدان بناچکے ہیں، کوشش ہے کہ پاکستان عالمی سطح کے اسپورٹس میں پوری طرح شرکت کرے۔

تازہ ترین