• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی اسرائیل میں کارروائی کو 3 سال مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کی اسرائیل میں گھس کر کارروائی کو تین سال مکمل ہوگئے، طوفان الاقصیٰ کے نام سے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے حملوں میں بارہ سو اسرائیلی ہلاک ہوئے، تقریباً ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنایا گیا۔

تین سال کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں چوہتر ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، پونے دو لاکھ سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں اسپتال، اسکول، پناہ گاہیں اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر بھی تباہ کر دیے گئے۔

حماس کی اسرائیل میں کارروائیوں سے اب تک 970 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید