• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا


گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے  ) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد دیا جانے والا بیان مہنگا پڑگیا۔

سائرہ بانو سے صحافی نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا پالیسی آئی ہے، جس پر سائرہ بانو نے جواب دیا کہ کنڈی لگا کر رکھیں، برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کردیں۔

واضح رہے کہ جی ڈی اے نے سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کے لیے نامزد کیا ہے۔

تازہ ترین