• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: دو مقتول بہنوں کی تصاویر شیئر کرنے پر دو پولیس کانسٹیبلز کو سزا

برطانیہ میں میٹ پولیس کے 2 کانسٹیبلز کو مقتول بہنوں کی تصاویر شئیر کرنے پر سزا سنادی گئی ہے۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نکول اسمال مین اور بیبا ہنری کو گزشتہ جون میں ویمبلے میں قتل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کانسٹیبلز کو 2 برس نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کانسٹیبلز نے پبلک آفس کے غلط استعمال کا اعتراف کیا تھا۔ سزا اولڈبیلی نے سنائی ہے۔  قتل کے ملزم دانیال حسین کو اکتوبر میں 35 برس قید کی سزاسنائی گئی تھی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید